کیا آپ جانتے ہیں کہ سارا دن کرسی پر بیٹھنا آپ کو موت کے قریب لے جا سکتا ہے ؟

Image
کیا آپ جانتے ہیں کہ سارا دن دفتر کی کرسی پر بیٹھنا آپ کو موت کے قریب لا سکتا ہے؟  کیا آپ جانتے ہیں کہ سارا دن دفتر کی کرسی پر بیٹھنا آپ کو موت کے قریب لا سکتا ہے؟ جی ہاں، یہ قدرے چونکا دینے والا ہے لیکن تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ ڈیسک جاکی کی زندگی گزارنے سے آپ کی جلد موت کا خطرہ 16 فیصد تک بڑھ سکتا ہے۔  JAMA نیٹ ورک اوپن میں شائع ہونے والی تحقیق، جو تائیوان میں 480,688 شرکاء کے ساتھ 13 سال کے دوران کی گئی تھی، نے انکشاف کیا کہ جو لوگ اپنا زیادہ وقت کرسی پر بیٹھ کر گزارتے ہیں ان کے دل کی دھڑکن کم ہوتی ہے۔ دل کی بیماری سے مرنے کا خطرہ 34 فیصد زیادہ ہے۔  اکثر ماہرین کا مشورہ ہے کہ دفتری ملازمین کو وقتاً فوقتاً تھوڑی سی چہل قدمی کرنی چاہیے تاکہ جسم کے تمام حصوں کی حرکت اور دوران خون معمول پر رہے۔  جب ہم بغیر کسی جسمانی سرگرمی کے طویل عرصے تک اپنی نشستوں پر بیٹھتے ہیں تو اس سے صحت کے سنگین مسائل جیسے موٹاپا، ہائی بلڈ پریشر، ہائی بلڈ شوگر، کمر کے گرد جسم کی اضافی چربی اور کولیسٹرول میں خطرناک اضافہ ہو سکتا ہے۔ یہ دل کی بیماری اور کینسر جیسی بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے۔ ...

سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود کو 10، 10 سال قید بامشقت کی سزا

 راولپنڈی: سائفر کیس کی خصوصی عدالت نے کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو 10،10 سال قید کی سزا سنادی۔

https://www.youtube.com/live/O3DPVlynUM0?si=mBvTOFGkQ5O8UQCF

خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت کی اس سلسلے میں عمران خان اور شاہ محمود عدالت میں موجود تھے۔


سماعت کے دوران جج نے کہا کہ آپ کے وکلا حاضر نہیں ہورہے ،آپ کو اسٹیٹ ڈیفنس کونسل فراہم کی گئی، اس پر وکلا صفائی نے کہا کہ ہم جرح کرلیتے ہیں۔

جج نے وکلا صفائی سے کہا کہ آپ نے مجھ پر عدم اعتماد کیا ہے۔


دوران سماعت 342 کا سوالنامہ شاہ محمود قریشی اور بانی پی ٹی آئی کو دیا گیا جس پر دونوں ملزمان نے کہا کہ ہمارے وکلا موجود نہیں، ہم کیسے بیان رکارڈ کرائیں گے۔


بعد ازاں عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا 342 کا بیان ریکارڈ کیا جس میں عمران خان نے کہا کہ سائفر میرے آفس آیا تھا لیکن اس کی سکیورٹی کی ذمہ داری ملٹری سیکرٹری کی تھی، اس حوالے سے ملٹری سیکرٹری کو انکوائری کا کہا تھا، انہوں نے بتایا کہ سائفر کے بارے میں کوئی کلیو نہیں ملا۔


عدالت نے عمران خان کا 342 کا بیان ریکارڈ کرنے اور مختصر سماعت کے بعد کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود کو 10،10 سال قید بامشقت کی سزا سنائی جاتی ہے۔


جج نے کیس کا مختصر زبانی فیصلہ سنایا۔


واضح رہےکہ اس سے قبل عمران خان نے سائفر کیس میں سرکاری وکلا صفائی کی تقرری کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔


سائفر کا معاملہ کیا ہے؟

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے امریکا میں پاکستانی سفیر کے مراسلے یا سائفرکو بنیاد بنا کر ہی اپنی حکومت کے خلاف سازش کا بیانیہ بنایا تھا جس میں عمران خان نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی حکومت کے خاتمے میں امریکا کا ہاتھ ہے تاہم قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں سائفر کو لے کر پی ٹی آئی حکومت کے مؤقف کی تردید کی جاچکی ہے۔



’سائفر پر جھوٹی خبریں پھیلائی گئیں جس کا مقصد سیاسی فائدہ اٹھانا تھا‘


اس کے علاوہ سائفر سے متعلق عمران خان اور ان کے سابق سیکرٹری اعظم خان کی ایک آڈیو لیک سامنے آئی تھی جس میں عمران خان کو کہتے سنا گیا تھا کہ ’اب ہم نے صرف کھیلنا ہے، امریکا کا نام نہیں لینا، بس صرف یہ کھیلنا ہے کہ اس کے اوپر کہ یہ ڈیٹ پہلے سے تھی جس پر اعظم خان نے جواب دیا کہ میں یہ سوچ رہا تھا کہ اس سائفر کے اوپر ایک میٹنگ کر لیتے ہیں‘۔


اس کے بعد وفاقی کابینہ نے اس معاملے کی تحقیقات ایف آئی اے کے سپرد کیا تھا۔


اعظم خان پی ٹی آئی کے دور حکومت میں اس وقت کے وزیراعظم عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری تھے اور وہ وزیراعظم کے انتہائی قریب سمجھے جاتے تھے۔


سائفر کے حوالے سے سابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے کہا تھا سائفر پر ڈرامائی انداز میں بیانیہ دینے کی کوشش کی گئی اور افواہیں اور جھوٹی خبریں پھیلائی گئیں جس کا مقصد سیاسی فائدہ اٹھانا تھا۔

Comments

Popular posts from this blog

5 romantic indoor plants for Valentine’s Day

احتساب عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی پر ایک ارب 57 کروڑ 40لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے 31 جنوری ، 2024 متعلقہ خبریں سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کی سزا پندرہ دن میں معطل ہوسکتی ہے: شعیب شاہین کا دعویٰ توشہ خانہ کیس: ’جج صاحب کیا آج ہی سزا کا اعلان کرنا ہے؟‘ عمران خان کا مکالمہ سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود کو 10، 10 سال قید بامشقت کی سزا

کیا آپ جانتے ہیں کہ سارا دن کرسی پر بیٹھنا آپ کو موت کے قریب لے جا سکتا ہے ؟