برلن میں ٹیکنالوجی کے وہ 7 حیرت انگیز گیجٹس جنہوں نے سب کی توجہ چھین لی

 # آئی ایف اے 2026: برلن میں ٹیکنالوجی کے وہ 7 حیرت انگیز گیجٹس جنہوں نے سب کی توجہ چھین لی برلن میں ہر سال لگنے والا آئی ایف اے (IFA) ٹیکنالوجی میلہ اس سال بھی مایوس نہیں کر سکا۔ ہزاروں برانڈز اور لاتعداد نئی مصنوعات کے درمیان ماہرین نے اپنی پسندیدہ ترین ایجادات چن لی ہیں۔ خلاصہ ایک ہی جملے میں: ہر چیز زیادہ ذہین، زیادہ پتلی اور زیادہ ہلکی ہوتی جا رہی ہے۔ آئیے دیکھتے ہیں وہ گیجٹس جن کا چرچا سب سے زیادہ رہا۔ ![آئی ایف اے 2026 ٹیکنالوجی میلہ، برلن](blog-img-1-hero.webp) ## 1. کلائی پر باندھنے والا روبوٹ — ایکسوسکیلیٹن ![ایکسوسکیلیٹن سوٹ پہنے کارکن](blog-img-2-exoskeleton.webp) اس سال کے میلے کی سب سے حیران کن کیٹیگری ایکسوسکیلیٹن تھی، یعنی وہ پہننے والے روبوٹک ڈھانچے جو انسان کی طاقت بڑھا دیتے ہیں۔ بھاری سامان اٹھانا ہو یا لمبے وقت تک کھڑے رہنا، یہ ڈیوائسز جسم کا بوجھ خود اٹھا لیتی ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ ٹیکنالوجی اب فیکٹریوں سے نکل کر عام زندگی کی طرف بڑھ رہی ہے۔ ## 2. ڈائسن کا کیمرے والا سمارٹ ٹوتھ برش ڈائسن نے اس بار دانتوں کی صفائی کی دنیا میں قدم رکھا اور عام ٹوتھ برش نہیں بنا...

گوگل میپس سے پیٹرول کی بچت کرنے کا طریقہ جانتے ہیں؟

 گوگل میپس کا استعمال اکثر افراد اپنی منزل تک پہنچنے یا راستے میں ٹریفک کی روانی جاننے کے لیے کرتے ہیں۔

مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ گوگل میپس کو پیٹرول کی بچت کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے؟

جی ہاں واقعی گوگل میپس سے صرف راستہ جاننا ہی ممکن نہیں بلکہ سفر کے دوران پیٹرول کی بچت کے لیے بھی یہ سروس مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

فیچر تو کافی عرصے سے صارفین کو دستیاب ہے مگر حیران کن بات یہ ہے کہ بہت کم افراد کو اس کا علم ہے۔


یہ بھی پڑھیں

گوگل میپس میں ایک نیا اور بہترین فیچر متعارف

گوگل میپس کا بہترین فیچر جو بیشتر افراد نظر انداز کر دیتے ہیں

گوگل میپس میں 3 بہترین فیچرز متعارف

گوگل میپس میں کی جانے والی وہ نئی تبدیلی جو بیشتر افراد کو پسند نہیں آئی

eco-friendly routing نامی یہ فیچر سفر کے دوران صارفین کو گاڑی کا ایندھن بچانے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔


مگر اس فیچر کو صارف کو خود ان ایبل (enable) کرنا ہوتا ہے اور اسی وجہ سے بیشتر افراد کو اس کا علم نہیں۔


یہ فیچر گاڑی کے انجن اور دیگر پہلوؤں کو مدنظر رکھ کر ایندھن کے استعمال کا تخمینہ لگاتا ہے۔


اس کے ساتھ ساتھ یہ فیچر صارفین کو رئیل ٹائم ٹریفک، سڑک کی حالت اور دیگر پہلوؤں کی جانچ پڑتال کرکے بہترین راستہ بھی تجویز کرتا ہے، تاکہ وقت اور ایندھن دونوں کی بچت ہوسکے۔


یہی وجہ ہے کہ اس میں تجویز کیا گیا راستہ کئی بار تیز ترین روٹ سے مختلف ہوتا ہے۔


جب یہ فیچر ٹرن آف ہوتا ہے تو گوگل میپس کی جانب سے تیز ترین روٹ کی تلاش میں معاونت فراہم کی جاتی ہے جبکہ گاڑی یا ایندھن کو مدنظر نہیں رکھا جاتا۔


مگر اس فیچر کے تحت ایندھن کی بچت کے لیے بہترین راستوں کو سبز پتے کے لوگو (logo) سے ہائی لائٹ کیا جاتا ہے۔

یہ فیچر کو ان ایبل کرنے کا طریقہ

اپنے فون میں گوگل میپس کو اوپن کرکے سیٹنگز میں جائیں۔


سیٹنگز میں نیوی گیشن کے آپشن کا انتخاب کریں اور وہاں روٹ آپشنز پر کلک کریں۔


روٹ آپشنز میں Prefer fuel-efficient routes پر کلک کرکے eco-friendly routing کو ان ایبل کر دیں۔

اس کے بعد اگلے پیج پر انجن ٹائپ کا انتخاب کریں۔


ایندھن کی بچت کیسے کریں؟

فیچر کو ان ایبل کرنے کے بعد گوگل میپس میں اپنی منزل کو سرچ کرکے ڈائریکشنز پر کلک کریں۔

اس کے بعد swipe up کرکے چینج انجن ٹائپ آپشن کو تلاش کریں۔

گاڑی کے انجن جیسے پیٹرول، ڈیزل، ہائیبرڈ یا الیکٹرک کا انتخاب کریں۔

اگر آپ انجن ٹائپ کا انتخاب نہیں کرتے تو ایپ کی جانب سے بائی ڈیفالٹ پیٹرول انجن کو مدنظر رکھ کر تفصیلات فراہم کی جاتی ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

احتساب عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی پر ایک ارب 57 کروڑ 40لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے 31 جنوری ، 2024 متعلقہ خبریں سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کی سزا پندرہ دن میں معطل ہوسکتی ہے: شعیب شاہین کا دعویٰ توشہ خانہ کیس: ’جج صاحب کیا آج ہی سزا کا اعلان کرنا ہے؟‘ عمران خان کا مکالمہ سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود کو 10، 10 سال قید بامشقت کی سزا

Pakistan ‘categorically’ rejects reports about recognizing Israel

5 romantic indoor plants for Valentine’s Day